کتابُ الوَلیّ ذوالفقار علیّ۔ یکَاد زَیتہٗ یُضِی ئُ ولَولَم تَمْسَسْہ نار خُذواالتّوحِیْدَ التَّوحِیْدَ یَا اَبناء الفَارِس۔ انا انزلنٰہُ قَرِیْبًا مِن القادیان وَبالحقِّ انزلنٰہ وَبالحقِّ نزل وَکَانَ اَمْرُ اللّٰہِ مفعُولًا۔ اَم یقولون نحن جمیع مُّنتصِر۔ سَیُھزمُ الجَمع ویولّون الدُّبُر۔ یاعَبْدی لا تخف انّی اسمع وَاَریٰ۔ الم ترانّانأتی الْاَرضَ ننقصُہَا مِن اطرافھَا۔ اَلَمْ تَرَاَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کلِّ شیْءٍ قدیر۔ صلّ علٰی محمّدٍ واٰلِ محمّدٍ سیّدِ ولد اٰدَمَ وَخَاتم النّبیینَ۔ انک علٰی صراطٍ مستقیم۔ فاصدع بما تؤمَر وَاَعرِضْ عن الجاھلِینَ۔ وَقَالوا لوْلَا نُزِّل علٰی رجلٍ من قریتین عَظِیم۔ وَقالوا انّٰی لک ھٰذا ان ھٰذا لمکرٌمکر تموہُ فی المدینۃ۔ وَأَعَانَہٗ عَلیہِ قومٌ اٰخرونَ۔ ینظرُون الیکَ وھم لا یُبصرون۔ اِعلمُوا انّ اللّٰہ یحی الارضَ بَعدَ مَوتِہَا ومن کان لِلّٰہ کان اللّٰہُ لَہُ۔ اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الّذینَ اتّقوا وَالّذینَ اس ولی کی کتاب ایسی ہے جیسے علی کی ذوالفقار۔ اس کا تیل یونہی چمکنے کو ہے۔ اگرچہ آگ چھو بھی نہ جائے۔ توحید کو پکڑو توحید پکڑو اے فارس کے بیٹو۔ ہم نے اس کو قادیان کے قریب اتارا ہے اور حق کے ساتھ اتارا ہے اور ضرورتِ حقہ کیساتھ اترا ہے اور جو خدا نے ٹھہرا رکھا تھا وہ ہونا ہی تھا۔ کیا یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک جماعت انتقام لینے والی ہیں۔ سب بھاگ جائیں گے اور پیٹھ دکھلائینگے اے میرے بندے مت خوف کر میں دیکھتا ہوں اور سنتا ہوں۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ ہم زمین کو کم کرتے چلے آتے ہیں اس کی طرفوں سے۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے۔ محمدؐ پر اور اس کی آل پر درود بھیج وہ بنی آدم کا سردار اور خاتم الانبیاء ہے۔تو صراط مستقیم پر ہے پس جو کچھ حکم ہوتا ہے کھول کر بیان کر اور جاہلوں سے کنارہ کر۔ اور کہتے ہیں کہ دو شہروں میں سے ایک بڑے آدمی کو خدا نے کیوں مامور نہ کیا۔ اور کہتے ہیں کہ تجھے کہاں یہ رتبہ یہ تو مکر ہے کہ مل جل کر بنایا گیا ہے اور کئی لوگوں نے اس مکر میں اس شخص کی مدد کی ہے۔ تجھے دیکھتے ہیں اور تو انہیں نظر نہیں آتا اے لوگو جان لو کہ زمین مر گئی تھی اور خدا پھر اسے نئے سرے زندہ کررہا ہے اور جو خدا کا ہو خدا اس کا ہو جاتا ہے۔ خدا ان کے ساتھ ہے جو پرہیز گاری اختیار کرتے ہیں