وَحَضرَتیْ سُبْحَانَ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی۔ زَادَ مَجْدَکَ۔ ینقطع آباء ک
وَیُبْدَءُ مِنُکَ۔ نُصرتَ بِالرعب وَاُحیِیْتَ بالصِّدق ایّھَا الصِّدیق
نصرتَ۔ وقالوا لَات حِیْنَ مناص۔ آثرکَ اللّٰہُ عَلینا وَلَوْ کُنّا
کارِھیْن۔ رَبّنا اغفِرلنا انّا کنّا خاطِئین۔ لَا تثریبَ علیکمُ الیَومَ
یغفِر اللّٰہ لکم وَھُوَ اَرحم الرّاحمین۔ وَمَا کَانَ اللّٰہ لیترکک حَتّی یمیز
الخبیث مِن الطّیب۔ وَاللّٰہُ غالِبٌ علٰی اَمرہٖ ولٰکنّ اکثر النّاسِ
لَا یعلمُونَ۔ اِذا جَاءَ نَصر اللّٰہِ وَالفَتح وتمّت کلِمۃ ربِّکَ ھٰذا الّذِی
کُنتم بہٖ تستَعجِلُوْن۔ اَرَدْتُ اَنْ استخلفَ فخلقتُ اٰدَمَ۔ سَوّیتُہٗ
وَنفختُ فیہ من رُوحیْ۔ یقیم الشّریعۃ ویُحْیِی الدّین۔ وَلَو کانَ
الْاِیمانُ مُعلّقًا بالثریّا لنالَہ۔ سُبْحان الّذیْ اَسْریٰ بعبدہٖ لَیلًا
خلق اٰدَمَ فاکرمَہٗ جری اللّٰہ فی حُلل الاَنبیَاء۔ اِنَّ الّذین کفرُوا
وَصَدُّوا عن سبیل اللّٰہ رَدَّ علیھم رجلٌ مِن فارِسَ۔ شکرَ اللّٰہ سَعْیَہٗ
پاک ہے وہ خدا جو بہت برکتوں والا اور بہت بلند ہے۔ تیری بزرگی کو اس نے زیادہ کیا۔ اب سے تیرے باپ دادے
کا ذکر منقطع ہو جائے گا اور خدا تجھ سے شروع کرے گا۔ تو رعب کے ساتھ مدد دیا گیا اور صدق کے ساتھ زندہ کیا گیا اے صدیق
تو مدد دیا گیا۔ اور مخالف کہیں گے کہ اب گریز کی جگہ نہیں۔ خدا نے تجھے ہم پر اختیار کر لیا اگرچہ ہم کراہت کرتے
تھے۔ اے ہمارے خدا ہمیں بخش کہ ہم خطا پر تھے۔ آج تم پر اے رجوع کرنے والو کچھ سرزنش نہیں
خدا تمہیں بخش دے گا اور وہ ارحم الراحمین ہے اور خدا ایسا نہیں کہ تجھ یونہی چھوڑ دے جب تک
پاک اور پلید میں فرق کرکے نہ دکھلاوے اور خدا اپنے امر پر غالب ہے مگر اکثر آدمی نہیں جانتے
جب خدا کی مدد اور فتح آئی اور اس کا کلمہ پورا ہوا کہا جائے گا کہ یہ وہی ہے جس میں
تم جلدی کرتے تھے۔ میں نے ارادہ کیا کہ اپنا خلیفہ بناؤں تو میں نے آدم کو پیدا کیا میں نے اس کو
برابر کیا اور اپنی روح اس میں پھونکی شریعت کو قائم کرے گا اور دین کو زندہ کرے گا اور اگر ایمان
ثریا سے معلق ہوتا تب بھی اسے پالیتا۔ پاک ہے وہ جس نے اپنے بندہ کو رات میں سیر کرایا
آدم کو پیدا کیا اور اس کو عزت دی خدا کافرستادہ نبیوں کے حلّہ میں۔ وہ لوگ جو کافرہوگئے اور خدا کی
راہ سے روکنے لگے۔ ایک فارسی الاصل آدمی نے ان کے خیالات کو رد کیا۔ خدا اس کی کوشش کا شکر گزار ہے