ہیںؔ ۔ اب بھی اگر مولوی صاحبان مجھے مفتری سمجھتے ہیں تو اس سے بڑھ کر ایک اور فیصلہ ہے۔ اور وہ یہ کہ میں ان الہامات کو ہاتھ میں لے کر جن کو میں شائع کرچکا ہوں مولوی صاحبان سے مباہلہ کروں۔
اس طرح پر کہ میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر بیان کروں کہ میں درحقیقت اس کے شرف مکالمہ اور مخاطبہ سے مشرف ہوں اور درحقیقت اس نے مجھے چہاردہم صدی کے سر پر بھیجا ہے کہ تا میں اس فتنہ کو فرو کروں کہ جو اسلام کے مخالف سب سے زیادہ فتنہ ہے اور اسی نے میرا نام عیسیٰ رکھا ہے۔ اور کسر صلیب کے لئے مجھے مامور کیا ہے لیکن نہ کسی جسمانی حربہ سے بلکہ آسمانی حربہ سے اور یہ سب اس کا کلام ہے اور وہ خاص الہامات اس کے جو اس وقت میں مخالف مولویوں کو سناؤں گا ان میں سے بطور نمونہ چند الہامات اس جگہ لکھتا ہوں ان میں سے بعض الہامات بیس ۲۰ برس کے عرصہ سے ہیں۔ جو مختلف ترتیبوں اور کمی بیشی کے ساتھ بار بار القاء ہوئے ہیں۔ اور وہ یہ ہیں:۔
یا عِیْسَی الّذی لَا یُضاعُ وقتہٗ۔ اَنتَ مِنّی بمنزِلَۃٍ لَّا
یَعلمہَا الخَلق ۔ اَنتَ مِنّی بمنزِلۃِ تَوحِیْدِی وَ تفرِیْدِیْ
فَحَانَ اَنْ تُعَانَ وَ تُعرَفَ بَین النّاس ۔ ھُوَ الذِی اَرسَل رَسُولہ
بِالہُدیٰ و دِیْنِ الحَقِّ لِیُظہِرَہٗ عَلی الدِّین کُلِّہٖ ۔ لَا تَبْدِیْلَ لِکَلِمَاتِ اللّٰہ۔
قُل اِنِّی اُمِرْتُ وَ اَنَا اَوّل الْمُؤْمِنِیْن۔ اَلرَّحمٰن عَلَّمَ القراٰن لِتُنْذِرَ
قَومًا مَا اُنْذِرَ آبَاءُ ھُم ولِتَسْتَبِِِیْنَ سَبِیل المُجْرمین ۔ اِنّا کفَینَاکَ
المُستھزءِینَ ۔ قُل عِندِی شھادۃٌ مِّنَ اللّٰہ فھَل انتم مُؤْمِنُون
اے وہ عیسیٰ جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔ تو میری جناب میں وہ مرتبہ رکھتا ہے جس کا
لوگوں کو علم نہیں تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید ا ور تفرید
سو وقت آگیا کہ تو لوگوں میں شناخت کیا جائے اور مدد دیا جائے۔ وہ خدا جس نے اپنے رسول کو ہدایت اوردین حق کے ساتھ بھیجا تا اس دین کو سب دینوں پر غالب کرے۔ خدا کی پیشگوئیوں کو کوئی بدل
نہیں سکتا کہہ میں مامور ہوں اور میں سب سے پہلا مومن ہوں۔ وہ رحمن ہے جس نے قرآن سکھلایا تاکہ تو ان
لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے اور تاکہ مجرموں کی راہ کھل جائے۔ ہم تیرے لئے
ٹھٹھا کرنے والوں کے لئے کافی ہیں۔ کہہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے پس کیا تم ایمان لاتے ہو