اپنے باپ وغیرہ بزرگوں سے اجازت لیکر اپنے دیور یا کسی اور ایسے ہی رشتہ دار کے ساتھ اسکے بدن میں گھی ملوا کر
حاملہ ہونے تک مقاربت کر سکتی ہے اور وہ لڑکا بیج داتا اور کھیت دونوں کے مرنے کی پند دینے والا اور دونوں کی طرف سے ورثہ حاصل کرنے والا دھرم پورک ہوگا یعنی عین حلال کا فرزند وید کے
موافق۔ اب کہو اؔ ے حضرات اب بھی تسلی ہوئی یا نہیں اور کیا اب بھی شک ہے کہ ہم نے غلط بیانی کی۔ ہم بڑے شائق ہیں کہ آپ لوگ کوئی دوسرا اشتہار بھی نکالیں تاہم دیکھیں کہ ایک سچی حقیقت
کے پوشیدہ کرنے کیلئے کہاں تک انسانی منصوبہ پیش کیا جا سکتا ہے یہ تجربہ ہو چکا ہے کہ جب یہ مسئلہ کسی آریہ صاحب کو کسی مجلس میں سنایا جاتا ہے تو پہلے تو اس کی کانشنس کی
زبردست تاثیر اس کو یک لخت منکر ہونے کی طرف جھکاتی ہے اور پھر وہ شخص لاچار ہوکر اس مسئلہ کو دیانند یا منو کے سر پر تھوپتاہے اور پھر اس بات کے کھلنے سے کہ درحقیقت یہ وید ہی کا
مسئلہ ہے ایک عجیب طور کا انفعال اس کے شامل حال ہو جاتا ہے مگر تعجب یہ کہ اتنی ندامتیں اٹھا کر پھر بھی خداتعالیٰ کا خوف دل کو نہیں پکڑتا پنڈت گورودت نے بھی جس کو دیانند کے دوسرے
نمبر پر سمجھا گیا تھا اپنے ایک انگریزی رسالہ میں اس مسئلہ کی صحت کا اقرار کیا ہے مگر ہمیں تعجب ہے کہ گوردت تو باوجود اپنی انگریزی دانی اور سنسکرت کی استعداد کے بے تردد قبول کرلے
کہ یہ مسئلہ حقیقت میں وید میں موجود ہے اور ایسا ہی پنڈت دیانند کھلے کھلے بیان سے اس کا مصدق ہو اور وید کی آگیا پیش کرے۔ منو اس کے عمل کے لئے تاکید کرے یاگولک اس دستور کو وید کی
ہدایت کے موافق بیان فرماویں مگر چند بازاری قادیان کے جو محض ناخواندہ ہیں شور مچاویں کہ یہ مسئلہ صحیح نہیں کیا ان تمام پنڈتوں میں اتنی عقل کا بھی مادہ نہیں تھا جو ان لوگوں میں موجود ہے
دنیا میں تعصب اور طرف داری کی کوئی حد بھی ہوتی ہے مگر یہ لوگ تو حد سے گذر گئے ہندوؤں میں یہ مسئلہ ایسا ہے جس میں نادان شور مچاوے اور دانا شرمندہ ہو۔ چند سال ہوئے ہیں کہ اسی مسئلہ
میں ایک معزز آریہ اور ایک برہمو کی بحث ہوئی جب برہمو نے کتابیں دکھلائیں وید کی شرتیاں پیش کر دیں اور دیانند کا بھاش بھی دکھا دیا تو وہ آریہ چونکہ شریف تھا دیکھتے ہی ندامت میں غرق ہوگیا۔
اور عذر کیا کہ بھائی مجھے پہلے خبر نہ تھی کہ یہ گند بھی وید میں موجود ہیں اور اسی دن سے آریہ مت سے دستبردار ہوا۔ اس معزز آریہ کی کارروائی سے جو ایک برہمو رسالہ میں چھپی ہے صاف
ثابت ہوتا ہے کہ اس قوم میں