خوشحالی اور انشراح صدر دیکھتا ہے اور بشریت کے انقباض سب دور ہوجاتے ہیں اور الوہیت کے مربیانہ انوار نعمت کی طرح برستے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اسی مرتبہ میں سالک پر ہریک نعمت کا دروازہ کھولا جاتا ہے اور عنایات الٰہیہ کامل طور پر متوجہ ہوتی
موھن کید الکافرین بعد العسر یسر و للّٰہ الامر من قبل ومن بعد۔ الیس اللّٰہ بکاف عبدہ۔ ولنجعلہ ایۃ للناس ورحمۃ منا وکان امرا مقضیا قول الحق الذی فیہ تمترون۔ کیا خدا اپنے بندہ کو کافی نہیں۔ پس خدا نے اس کو ان الزامات سے بری کیا جو اس پر لگائے گئے تھے اور خدا کے نزدیک وہ وجیہہ ہے۔ کیا خدا اپنے بندہ کو کافی نہیں۔ پس جبکہ خدا نے پہاڑ پر تجلی کی تو اس کو پاش پاش کردیا یعنی مشکلات کے پہاڑ آسان ہوئے اور خدائے تعالیٰ کافروں کے مکر کو سست کردے گا اور اُن کو مغلوب اور ذلیل کرکے دکھلائے گا تنگی کے بعد فراخی ہے۔ اور پہلے بھی خدا کا حکم ہے اور پیچھے بھی خدا کا ہی حکم ہے۔ کیا خدا اپنے بندہ کو کافی نہیں۔ اور ہم اس کو لوگوں کے لئے رحمت کا نشان بنائیں گے اور یہ امر پہلے ہی سے قرار پایا ہوا تھا۔ یہ وہ سچی بات ہے جس میں تم شک کرتے ہو۔ محمد رسول اللّٰہ والذین معہ اشدآء علی الکفار رحماء بینھم۔ رجال لا تلھیھم تجارۃ ولا بیع عن ذکر اللّٰہ۔ متع اللّٰہ المسلمین ببرکا تھم۔ فانظروا الی اٰ ثار رحمۃ اللّٰہ۔ وانبؤنی من مثل ھؤلآء ان کنتم صادقین۔ ومن یبتغ غیر الاسلام دینا لن یقبل منہ وھو فی الاخرۃ من الخاسرین۔ محمد ؔ خدا کا رسول ہے۔ اور جو