بسمؔ اللّٰہ الرّحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی ربنا افتح بیننا وبین قومنا بالحق وانت خیر الفاتحین
اشتہار
انعامی تین ہزار
روپیہ
بمرتبہ سوئم
اس تحریر میں آتھم صاحب کے لئے تین ہزار روپیہ کا انعام مقرر کیا گیا ہے اور یہ انعام بعد قسم بلا توقف دو معتبر متمول لوگوں کا تحریری ضمانت نامہ لے کر ان کے حوالہ
کیا جاوے گا اور اگر چاہیں تو قسم سے پہلے ہی باضابطہ تحریر لے کر یہ روپیہ ان کے حوالہ ہوسکتا ہے یا ایسے دو شخصوں کے حوالہ ہوسکتا ہے جن کو وہ پسند کریں اور اگر ہم بشرائط مذکورہ بالا
روپیہ دینے سے پہلوتہی کریں تو ہم کاذب ٹھہریں گے مگر چاہیئے کہ ایسی درخواست روز اشاعت سے ایک ہفتہ کے اندر آوے اور ہم مجاز ہوں گے کہ تین ہفتہ کے اندر کسی تاریخ پر روپیہ لے کر
آتھم صاحب کی خدمت میں حاضر ہو جائیں لیکن اگر
آتھم صاحب کی طرف سے رجسٹری شدہ خط آنے کے بعد ہم تین ہفتہ کے اندر تین ہزار روپیہ
نقد لے کر امرتسر یا فیروز پور یا جس جگہ
پنجاب کے شہروں میں سے آتھم صاحب
فرماویں ان کے پاس حاضر نہ ہوں تو بلاشبہ ہم جھوٹے ہوگئے اور بعد
میں ہمیں کوئی حق باقی نہیں رہے گا جو انہیں ملزم کریں
بلکہ خود ہم ہمیشہ کے
لئے ملزم اور مغلوب اور
جھوٹے متصور ہوں گے۔