مسیح موعود ایدہ اللہ کی عداوت سے دست بردار ہو جائیں۔ ورنہ حسرت سے دانت پیسنا اور رونا ہوگا۔ آئندہ اختیار بدست مختار۔ شعر گر امروز ایں پند من نشنوی یقین دان کہ فردا پشیمان شوی و ما علینا الا البلاغ الراقم المسکین ضیاء الدین عفا عنہ ۲۰؍ دسمبر ۱۸۹۵ ؁ء نوٹ: نور القرآن نمبر ۲ کے خاتمہ پر بعض ایڈیشنوں میں حاشیہ متعلقہ صفحہ ۱۶۴ مرہم حواریین جس کا دوسرا نام مرہم عیسیٰ بھی ہے۔ اور آٹھ صفحات کا حاشیہ اور حاشیہ در حاشیہ متعلقہ صفحہ ۱۶۴ دو صفحات کا حاشیہ لکھا گیا ہے۔ یہ حاشیہ درحقیقت ست بچن کتاب سے تعلق رکھتا ہے۔ اس لئے ہم نے نور القرآن نمبر ۲ کے آخر میں ان دونوں حاشیوں کو درج نہیں کیا۔ ست بچن کے ساتھ درج کئے جائیں گے۔ شمسؔ