و لا ندعی نسخ القراٰن بعد محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم و نشہد انہ خاتم النبیین وخیر المرسلین وشفیع المذنبین و نشھد ان الحق کلہ فی القراٰن و حدیث النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم وکل بدعۃ فی النار و انا مسلمون واللّٰہ یعلم ما فی قلوبنا علیہ توکلنا و الیہ انیب۔ والحمد للّٰہ اولًا وآخرًا و ظاھرًا و باطنًا ربنا و ربّ العٰلمین۔ تتمہؔ متعلقہ اثر مباہلہ میاں عبد الحق غزنوی امرت سری اس وقت مناسب معلوم ہوا کہ عبد الحق غزنوی کے اشتہار اثر مباہلہ کے بعض اقوال کا بطور قال و اقول جواب دیا جاوے ۔قولہ کیوں مرزا جی مباہلہ کی *** اچھی طرح پر پڑ گئی یا کچھ فرق ہے منہ کالا ہوا یا کچھ فرق ہے الخ اقول۔ اے حضرت اب تو ہم نے اپنے اشتہار میں بہت صفائی ہی سے اور کھول کر لکھ دیا کہ *** کس پر پڑی اور منہ کس کا کالا ہوا یہ تو ظاہر ہے کہ جھوٹے پر ہی ہمیشہ *** ہوتی ہے اب آنکھ کھول کر دیکھیں کہ جھوٹا کون ہے؟ آپ کا اب تک خیال ہے کہ عیسائی فتح یاب ہوئے لیکن ہم ثابت کر چکے ہیں کہ فتح اسلام کی رہی۔ اس قدر تو آپ نے بچشم خود دیکھ لیا کہ ہمارے مخالف عیسائیوں کا جو فریق شریک بحث تھا یعنی معاون تھا یا مشورہ میں داخل تھا یا سرگروہ تھا ان پر طرح طرح کے وبال آئے وہ سب اس جنگ مقدس میں اپنی اپنی سزا کو پہنچے بعض اس جنگ میں مارے گئے بعض زخمی ہوئے اور بعض ہزار *** کے رسہ میں گرفتار ہوئے اور بعض بھاگ کر اسلامی عظمت کے جھنڈے میں پناہ گزین ہوگئے یہ سب کچھ پندرہ مہینہ میں ہی ہوا یہ وہ لوگ ہیں جو عیسائیوں کے تحریری اور تقریری اقرار سے فریق مخالف میں داخل ہیں اور جو لوگ ان میں سے مرگئے یا مر مر کے بچے یا ہزار *** کے رسہ میں گرفتار ہوئے یہ سب وہی ہیں جنہوں نے آتھم صاحب کو اپنے گروہ میں سے بحث کیلئے منتخب کیا تھا اور اس کے معاون اور فریق کے لفظ میں داخل تھے اور اگر یہ خیال ہے کہ اگرچہ اور معاون کار اور حامی بحث موت اور دکھ اور ذلت میں مبتلا ہوئے مگر آتھم صاحب کیوں