وصالوا کالأفاعی أو ذیابٍ
وإن اللّٰہ للصِّدّیق حامی
اور سانپوں کی طرح انہوں نے حملہ کیا یا بھیڑیوں کی طرح
اور
راستباز کے لئے خداتعالیٰ کی حمایت کرنے والا ہے
لقد کذَبوا وخلا قی یراہم
وللشَّیْطَان صاروا کالغلامِ
انہوں نے جھوٹ بولا اور میرا خدا ان کو دیکھ رہا ہے
اور شیطان کے لئے غلام کی
طرح ہو گئے
فلا واللّٰہِ لستُ ککافرینا
فدَتْ نفسی نبیًّا ذا المقامِ
پس یہ بات نہیں اور بخدا میں کافر نہیں
میری جان اُس نبی پر قربان ہے جو صاحب مقام محمود ہے
وأصبانی النّبیُّ بحسنِ
وجہٍ
أریٰ قلبی لہ کالمستہامِ
اور میرا دل نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف کھینچ لیا
مَیں اپنے دل کو اپنے لئے سراسیمہ دیکھتا ہوں
وذِکرُ المُصْطفٰی رَوْحٌ لقلبی
وصار لِمُہْجتی مثل
الطعامِ
اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر میرے دل کے لئے آرام ہے
اور میری جان کے لئے مثل طعام کے ہے
وخصمی یجلَعَنْ مِن غیر حقٍّ
ویأمَنُ مَکْرَ ربٍّ ذی انتقامِ
اور میرا دشمن بے
شرمی سے ناحق بدگوئی کر رہا ہے
اور خداتعالیٰ کے مکر سے جو ذو انتقام ہے اپنے تئیں امن میں سمجھتا ہے
سیبکی حین یُضحِکنا القدیرُ
وقلنا الحق مِن غیرِ احْتشامِ
سو وہ اس دن روئے گا
جس دن خداتعالیٰ ہمیں ہنسائے گا
اور ہم نے بغیر کسی سے شرم کرنے کے سچی بات کہی ہے
یخیّبنی عدوّی مِن ورائی
یبشّر ذو العجائب مِن قُدامی
میرے پیچھے سے دشمن مجھے نومید کرتا
ہے
اور میرے آگے سے میرا رب مجھے خوشی دے رہا ہے
وإنّی سوف یدرکنی إلٰہٌ
علیمٌ قادرٌ کہفِی مَرامِی
اور عنقریب خداتعالیٰ میری مدد کرے گا
اور وہ دانا قادر اور میری پناہ اور
میرا مقصود ہے
أأنت تُکذِّبَنْ آیاتِ ربّی
أأنت تُعادِیَنْ سبلَ السلامِ
کیا تُو خداتعالیٰ کے نشانوں کی تکذیب کرتا ہے
کیا تُو اسلام کی راہوں کا دشمن ہے
لنا مِن ربّنا نور عظیم
ہمارے لئے
ہمارے رب کی طرف سے نور عظیم ہے
نُریک کما یُرَی برق الحُسامِ
ہم تجھے دکھائیں گے جیسا کہ تلوار کی چمک دکھلائی جاتی ہے