ؔ اَلْحصّۃ الثّانیۃ من نُور الحق نور الحق کا دوسرا حصہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ آیۃ الخسوف والکسوف مِنْ آیات اللّٰہِ الرَّحِیم الرَّؤوف خسوف اور کسوف کا نشان خدا رحیم کے نشانوں میں سے الحمدُ للّٰہ المحسن المنّان جالِی الأحزانِ، والصلاۃ والسّلام علی رسولہ إمام الإنس والجانّ، طیّب الجَنان، القائد إلی الجِنان، والسلام علی أصحابہ الذین سعوا إلی عیون الإیمان کالظمآن، ونوّروا فی وقت ترویق اللیالی بِنَیِّرَی إکمالِ العمل وتکمیل العرفان، وآلِہ الذین ہم لشجرۃ النبوّۃ کالأغصان ولشامّۃ النبی کالریحان۔ أمّا بَعْدُ فاعلموا یا معشر الإخوان وصفوۃ الخلاّن، أنّ أ یّام اللّٰہ قد قرُبتْ، وکلمات اللّٰہ تجلّتْ وبدَؔ تْ، وظہرت اس خدائے محسن کا شکر ہے جو احسان کرنے والا اور غموں کو دور کرنے والا ہے اور اس کے رسول پر درود اور سلام جو اِنس اور جنّ کا امام اور پاک دل اور بہشت کی طرف کھینچنے والا ہے اور اس کے ان اصحاب پر سلام جو ایمان کے چشموں کی طرف پیاسے کی طرح دوڑے اور گمراہی کی اندھیری راتوں میں علمی اور عملی کمال سے روشن کئے گئے۔ اور اس کی آل پر درود جو نبوت کے درخت کی شاخیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت شامہ کے لئے ریحان کی طرح ہیں۔ اس کے بعد اے بھائیو! اور دوستو تمہیں معلوم ہو کہ خداتعالیٰ کے دن نزدیک آ گئے اور خداتعالیٰ کا کلمہ ظاہر ہو گیا اور روشن ہو گیا