سے جان بر ہونا بظاہر محال معلوم ہوتا ہے۔ و انی رأ یت ان ھٰذا الرّجل یؤمن بایمانی قبل موتہ ورأیت کانہ ترک قول التکفیر و تاب۔ و ھذہ رؤیای و ارجو ان یجعلھا ربی حقا۔ والسلام علٰی من اتبع الہدٰی۔
راقم خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۴ مئی ۱۸۹۳ء
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ نحمدہٗ و نستعینہٗ و نصلی علٰی رسولہ الکریم
حضرت جناب فیض مآب مجدد الوقت فاضل اجل حامی دین رسول حضرت غلام احمدصاحب
از طرف محمد بخش السلام علیکم۔ گذارش یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے قصبہ جنڈیالہ کے عیسائیوں نے بہت شور و شر مچایا ہوا ہے بلکہ آج بتاریخ ا۱؍اپریل ۱۸۹۳ ء عیسائیان جنڈیالہ نے معرفت ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب امرتسر بنام فدوی بذریعہ رجسٹری ایک خط ارسال کیا ہے جس کی نقل خط ہذا کی دوسری طرف واسطے ملاحظہ کے پیش خدمت ہے۔ عیسائیوں نے بڑے زور و شور سے لکھا ہے کہ اہل اسلام جنڈیالہ اپنے علماء و دیگر بزرگان دین کو موجود کر کے ایک جلسہ کریں اور دین حق کی تحقیقاتؔ کی جائے۔ ورنہ آئندہ سوال کرنے سے خاموشی اختیار کریں اس لئے خدمت بابرکت میں عرض ہے کہ چونکہ اہل اسلام جنڈیالہ اکثر کمزور اور مسکین ہیں اس لئے خدمت شریف عالی میں ملتمس ہوں کہ آنجناب ِ للہ اہل اسلام جنڈیالہ کو امداد فرماؤ۔ ورنہ اہل اسلام پر دھبہ آجائے گا۔ و نیز عیسائیوں کے خط کو ملاحظہ فرما کر یہ تحریر فرماویں کہ ان کو جواب خط کا کیا لکھا جاوے۔ جیسا آنجناب ارشاد فرماویں۔ ویسا عمل کیا جاوے۔ فقط۔
جواب طلب ضروری
راقم
محمد بخش پاندھا مکتب دیسی قصبہ جنڈیالہ ضلع و تحصیل امرتسر ۱۱ ؍اپریل ۱۸۹۳ ء