نے اپنےؔ خطوط میں بہت سا افسوس ظاہر کیا ہے اور آئندہ کے لئے قدر دانی اور اس خاندان کے لحاظ اور رعایت کا وعدہ فرمایا ہے۔ اسی شرف خاندان اور خیر خواہ قدیم ہونے کے لحاظ سے صاحب فنانشل کمشنر بہادر نے ان دنوں میں مرزا سلطان احمد (فرزندمؤ ّ لف) کے لئے تحصیل داری کی خاص سفارش کی ہے جس کی رپور ٹ بہ تعمیل حکم ضلع سے روانہ ہوچکی ہے۔ الغرض یہ خاندان قدیم سے خیرخواہ اور زیر نظر عنایت گورنمنٹ چلا آتا ہے۔ ان حالات و واقعات کی تصدیق کے لئے منجملہ ان چٹھیات کے جو اس وقت ہمارے پیش نظر ہیں ہم تین چٹھیاں حاشیہ میں نقل کرتے ہیں تاکہ حاسد ناعاقبت اندیش اس خاندان کی گورنمنٹ انگریزی میں قدر و منزلت سے آگاہ ہوکر اپنے ارادہ بدونیت فاسد سے باز آویں اور عام مسلمان ان کے دھوکہ میں آکر اس کتاب اور اس کے مؤ ّ لف سے بدگمان اور متوحش نہ ہوں۔