کہ اگر یہ پیشگوئی جھوٹی نِکلی یعنی وہ فریق جو خدا تعالیٰ کے نزدیک جھوٹ پر ہے وہ پندرہ ماہ کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے بسزائے موت ہاویہ میں نہ پڑے تو مَیں ہر ایک سزا کے اُٹھانے کے لئے تیار ہوں مجھ کو ذلیل کیاجاوے۔ رُوسیاہ کیاجاوے۔ میرے گلے میں رسّہ ڈالدیاجاوے مجھ کو پھانسی دیا جاوے۔ ہر ایک بات کیلئے تیار ہوں اور مَیں اللہ جلّ شانہ‘ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ وہ ضرور ایسا ہی کریگا۔ ضرور کریگا۔ ضرورکریگا۔ زمین آسمان ٹل جائیں پر اسکی باتیں نہ ٹلیں گی۔
اَب ڈپٹی صاحب سے پوچھتا ہوں کہ اگر یہ نشاؔ ن پورا ہوگیا تو کیا یہ سب آپ کے منشاء کے موافق کامل پیشین گوئی اور خدا کی پیشین گوئی ٹھہرے گی یا نہیں ٹھہرے گی اور رسول اللہ صلعم کے سچے نبی ہونے کے بارہ میں جن کو اندرونہ بائبل میں دجال کے لفظ سے آپ نامزد کرتے ہیں محکم دلیل ہوجائے گی یا نہیں ہو جائے گی۔ اب اس سے زیادہ میں کیا لکھ سکتا ہوں جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ ہی فیصلہ کر دیا ہے۔ اب ناحق ہنسنے کی جگہ نہیں اگر میں جھوٹا ہوں تو میرے لئے سولی تیار رکھو ۔ اور تمام شیطانوں اور بد کاروں اور لعنتیوں سے زیادہ مجھے *** قرار دو۔ لیکن اگر میں سچا ہوں ۔ تو انسان کو خدا مت بناؤ۔ توریت کو پڑھو کہ اس کی اوّل اورکھلی کھلی تعلیم کیا ہے اور تمام نبی کیا تعلیم دیتے آئے اور تمام دُنیا کِس طرف جُھک گئی۔ اَب میں آپ سے رخصت ہوتا ہوں اِس سے زیادہ نہ کہوں گا۔ والسّلام علٰی من ا تبع الھدٰی ۔
دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی
غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ از جانب ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ
از جانب اہل اسلام از جانب عیسا ئی صاحبان
تمام شد