والد اور نہ اپنے مال کا مالک ہوسکتا ہے۔ جب وقت خاتمہ پر آیا کیا ہی پھر خوب ہو کہ دوبارہ
نکاح ازسرنو رجسٹریاں کراوے تاکہ اس کی عزت اور ملکیت بحال رہے۔
جناب! اس طرح کے سوال اعتراضات آپ کے روشن فہمی کے لائق ہیں۔
دستخط بحروف انگریزی
دستخط بحروف انگریزی
احسان اللہ قائم مقام ہنری مارٹن کلارک
غلام قادر فصیح
پریزیڈنٹ ازجانب عیسائی صاحبان
پریزیڈنٹ ازجانب اہل اسلام
بیان جناب مرزا صاحب
۲۹ مئی ۱۸۹۳ء
آج ڈاکٹر صاحب نے جو کچھ حضرت مسیح کی الوہیت کے ثبوت کے بارہ میں پیش کیا اس کے سننے سے مجھ کو کمال درجہ کا تعجب ہوا کہ ڈاکٹر صاحب موصوف کے منہ سے ایسی باتیں نکلیں۔ جاننا چاہیئے کہ یہ دعویٰ الوہیت کا جو حضرت مسیح کی طرف منسوب کیا جاتا ہے یہ کوئی چھوٹا سا دعویٰ نہیں ایک عظیم الشان دعویٰ ہے حضرت عیسائی صاحبان کے عقیدہ کے رو سے جو شخص حضرت مسیحؑ کی الوہیت کا انکار کرے وہ ہمیشہ کے جہنم میں گرایا جاوے گا اور قرآن کریم کی تعلیم کی رو سے جو شخص ایسا لفظ منہ پر لاوے کہ فلاں شخص درحقیقت خدا ہے یا درحقیقت میں ہی خدا ہوں وہ جہنم کے لائق ٹھہرےؔ گا جیسا کہ اللہ جلّ شانہٗفرماتا ہے3333۱ یعنی جو شخص یہ بات کہے کہ میں خدا ہوں بجز اس سچے خدا کے تو ہم اس کو جہنم کی سزا دیں گے پھر اس کے اوپر کی آیت یہ ہے۔ 333۲ اور عیسائی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا بیٹا پکڑا پاک ہے وہ بیٹوں سے بلکہ یہ بندے عزت دار ہیں سیپارہ۱۷ رکوع ۲۔ اور پھر بعد اس کے جب ہم دیکھتے ہیں تو ہمارے ہاتھ میں کیا ثبوت ہے تو ہمیں ایک