اِشتہاؔ ر ضروری
بخدمت شریف تمام مخلصان و بہی خواہان اسلام بعد سلام مسنون واضح ہو کہ بموقع جلسہ سالانہ جو بمقام قادیان ۲۷۔۲۸۔۲۹ تاریخ ماہ دسمبر ۱۸۹۲ ء کو منعقد ہوا۔ اس میں چند معزز مخلصان کی تحریک پر قرار پایا کہ چونکہ مطبع کی ہمیشہ شکایت رہتی ہے۔ اس لئے ایک مستقل انتظام دربارہ مطبع کیا جانا ضروری ہے جس میں علاوہ کتب تائید اسلام مہینے میں دو دفعہ ایک پرچہ اخبار بھی شائع ہوا کرے گا جس میں تفسیر بعض بعض آیات قرآن شریف و جواب مخالفین اسلام وغیرہ درج ہوا کریں گے۔ چنانچہ اصحاب حاضرین نے نہایت اخلاص و صدق سے اس تجویز کو پسند کیا اور حسب مرضی کل صاحبان تخمینہ لگایا گیا۔ رقم تخمینہ تقریبًا 3ماہوار قرار پائی۔ اس پر ہر یک مخلص نے اپنے مقدور کے موافق بطِیب خاطر چندہ لکھوایا جس کی فہرست ذیل میں درج ہے۔ اس تجویز سے پہلے بہت سے معزز اصحاب واپس تشریف لے جا چکے تھے وہ اس کار خیر میں شامل نہیں ہو سکے۔ امید کہ صادقاں باوفا و مخلصان بے ریا ضرور اس نیک کام میں شمولیت فرما کر سعادت دارین کے مستحق ہوں گے اور بہت جلد اپنی رقم چندہ سے اطلاع بخشیں گے۔ لیکن حضرت اقدس فرماتے ہیں کہ کوئی صاحب مجبورًا چندہ نہ لکھوائیں بلکہ اپنی خوشی سے حسب استطاعت لکھوائیں۔
المشتھر مرزا *خدا بخش اتالیق نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ ضلع لودہیانہ سیکرٹری
* نوٹ: سب صاحبان کو واضح رہے کہ اس بارہ میں تمام خط و کتابت بنام احقر ہونی چاہیئے۔