ریاؔ ست پٹیالہ وارد بٹالہ۔
(۳۲۰) میاں محمد صاحب ولد عبداللہ صاحب
شیرپور ضلع فیروزپور حال وارد بھیرہ۔
(۳۲۱) سیّد معراج الدین صاحب بٹالہ۔
(۳۲۲) میاں جان محمد صاحب طالب علم بٹالہ۔
(۳۲۳) مولوی وزیر الدین صاحب مکیریاں
ضلع ہوشیارپور
(۳۲۴) چوہدری کریم بخش صاحب مکیریاں۔ضلع ہوشیارپور۔
(۳۲۵) غلام حسین صاحب مکیریاں ضلع ہوشیارپور۔
(۳۲۶) میاں میراں بخش صاحب مکیریاں
ضلع ہوشیارپور۔
(۳۲۷) میاں غلام رسول صاحب مکیریاں
ضلع ہوشیارپور
ناظرین کی توجہ کے لایق
اس بات کے سمجھنے کے لئے کہ انسان اپنے منصوبوں سے خدا تعالیٰ کے کاموں کو روک نہیں سکتا۔ یہ نظیر نہایت تشفی بخش ہے کہ سال گزشتہ میں جب ابھی فتویٰ تکفیر میاں بٹالوی صاحب کا طیار نہیں ہوا تھا اور نہ انہوں نے کچھ بڑی جدوجہد اور جان کنی کے ساتھ اس عاجز کے کافر ٹھہرانے کے لئے توجہ فرمائی تھی صرف ۷۵ احباب اور مخلصین تاریخ جلسہ پر قادیان میں تشریف لائے تھے۔ مگر اب جبکہ فتویٰ طیار ہوگیا اور بٹالوی صاحب نے ناخنوں تک زور لگا کر اور آپ بصد مشقت ہر یک جگہ پہنچ کر اور سفر کی ہر روزہ مصیبتوں سے کوفتہ ہو کر اپنے ہم خیال علماء سے اس فتویٰ پر مہریں ثبت کرائیں اور وہ اور ان کے ہم مشرب علماء بڑے ناز اور خوشی سے اس بات کے مدعی ہوئے کہ گویا اب انہوں نے اس الٰہی سلسلہ کی ترقی میں بڑی بڑی روکیں ڈال دی ہیں تو اس سالانہ جلسہ میں بجائے