چونکہؔ طرفین میں رشتہ نازک ہے اور دینی کام ہے۔ اس تحریر کو گستاخانہ تصور نہ فرمائیں بلکہ مستفیدانہ۔ چونکہ میں آپ کی بیعت میں ہوں اس لئے اطمینان قلب کیلئے تکلیف دی گئی۔ ایک اور بات یاد آئی کہ اب تحریر کا اعتبار ساقط ہوگیا۔ کیونکہ جو جناب کے معتقد ہیں وہ آپ کی تحریر کا اعتبار کریں گے اور جو مخالف ہیں وہ مخالفوں کا اعتبار کریں گے بیچ میں ِ پس گئے وہ لوگ جو دونوں تحریروں کو منصفانہ طور پر دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں اسلئے ان کو کسی کا بھی اعتبار نہ رہا۔ کیونکہ اِن کو نہ کوئی خاص تعلق و صحبت آپ سے اور نہ مخالفوں سے اِن کو تو ہر وقت ابتلا رہے گا۔