میںؔ دخل نہیں دیتا تو خدا تعالیٰ میری مدد کرے گا اور آپ کو ہدایت کر کے تابع حق اور دین اسلام کرے گا ورنہ سخت عذاب میں مبتلا کر کے ہلاک کرے گا۔ اور اگر میری نیت میں فساد ہے تو خدا مجھے اس کا بدلہ خود دے گا۔ آپ کا ڈرانا اور دھمکانا عبث و فضول ہے خصوصاً ایسی حالت میں کہ میں آپ کو کذاب جانتا ہوں اور اس اعتقاد کو دین اسلام کا جزو سمجھتا ہوں۔ لہٰذا بہتر ہے کہ آپ ان گیدڑ بھبکیوں سے باز آئیں اور حق کے تابع ہو جائیں۔ آئندہ اختیار ہے۔ وما علینا الا البلاغ المبین راقم ابو سعید محمد حسین عفی اللہ عنہ یہ خط ایک جلسہ عام اہل اسلام میں پڑھا گیا اور عمائد جلسہ نے اس کے مضمون کو پسند کیا۔ اور اس کے مسودہ پر دستخط کیا۔ ازانجملہ مختصر کے نام نامی یہ ہیں۔ (۱) محمد فیض محی الدین قادری عفی عنہ (۲) احمد علی عفی عنہ (۳)محمد اعظم عفی عنہ (۴) شیخ امیر بخش (۵) حافظ غلام قادر (۶) نور محمد (۷) شیخ امیر بخش (۸) نبی بخش ذیل دار بٹالہ (۹) برکت علی۔ (۱۰) محمد اسحاق ولد قاضی نور احمد (۱۱) فقیر شیخ محمد واعظ اسلام نقشبندی مخدومی احسنی۔ (۱۲) محمد ابراہیم امام مسجد جامع (۱۳) حکیم عطا محمد (۱۴) علی محمد (۱۵) مسکین محمد احمد اللہ۔ (۱۶) فقیر شمس الدین (۱۷) محمد علی تھانہ دار پنشنر (۱۸) حسین بخش اپیل نویس اور بہت سے آدمی ہیں جن کی تعداد ایک سو سے زیادہ ہے۔ جواب الجواب شیخ بٹالوی بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی الحمدُ للّٰہ والسلام علٰی عبادہ الذین اصطفٰی۔ امّا بعد آپ کا رجسٹری شدہ خط مورخہ