گیدؔ ڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرتا۔ بلکہ اس ڈرنے کو شرک سمجھتا ہوں۔ اور انکے مقابلہ میں یہ آیت قرآن پیش کرتا ہوں۔ ا تحاجونی فی اللّٰہ و قد ھدان و لا اخاف ما تشرکون بہ الا ان یشاء ربی شیئاط وسع ربی کل شییء علماط افلا تتذکرون وکیف اخاف ما اشرکتم و لا تخافون انکم اشرکتم باللّٰہ ما لم ینزل بہ علیکم سلطانا فای الفریقین احق بالامن ان کنتم تعلمون الذین آمنوا و لم یلبسوا ایمانہم بظلم اولئک لہم الامن و ہم مہتدون۔
کادیانی صاحب ! میں قرآن اور پہلی کتابوں کو اور دین اسلام اور پہلے دینوں کو اور نبی آخر الزمان اور پہلے نبیوں کو سچا جانتا اور مانتا ہوں۔ اور اس کا یہ لازمہ اور شرط ہے کہ آپ کو جھوٹا جانوں اور آپ کا منکر ہوں۔ کیونکہ آپ کے عقائد آپ کی تعلیمات آپ کے اخلاق و عادات پہلی کتابوں اور پہلے دینوں اور پہلے نبیوں کے مخالف اور متناقض ہیں۔ لہٰذا ان کتابوں، دینوں اور نبیوں کو ماننا تب ہی صحیح اور سچا ہو سکتا ہے جبکہ آپ کے عقائد اور تعلیمات کو جھوٹا اور آپ کو گمراہ سمجھوں۔ جس پر آیات ذیل دلائل ہیں۔ و من یکفر بالطاغوت و یؤمن باللّٰہ فقد استمسک بالعروۃ الوثقٰی۔ و قد امروا ان یکفروا بہ۔ قد کانت لکم اسوۃ حسنۃ فی ابراہیم والذین معہج اذ قالوا لقومھم انا براؤ منکم و مما تعبدون من دون اللہ کفرنا بکم۔ و بدا بیننا و بینکم العداوۃ والبغضاء ابدا حتی تؤمنوا باللہ وحدہ۔عقائد باطلہ مخالفہ دین اسلام و ادیان سابقہ کے علاوہ جھوٹ بولنا اور دھوکا دینا آپ کا ایسا وصف لازم بن گیا کہ گویا وہ آپ کی سرشت کا ایک جزو ہے۔ زمانہ تالیف براہین احمدیہ کے پہلے آپ کی سوانح عمری کا میں تفصیلی علم نہیں رکھتا مگر زمانہ تالیف براہین احمدیہ سے جو جھوٹ بولنا دھوکا دینا آپ نے اختیار کیا ہے۔ خصوصًا ۸۶ء سے جب سے آپ نے الہامی بیٹا تولد ہونے کی پیشگوئی کی اور