مگر ان کیلئے جو دیکھ سکتے ہیں۔ اے سخت اسیر بدگمانی وے بستہ کمر بہ بد زبانی سوزم کہ چسان شوی مسلمان واین طرفہ کہ کافرم بخوانی تبلیغ روحانی لََھُمُ الْبُشْریٰ فِی الْحَیٰوۃ الدُّنْیَا اگرخود آدمی کاہل نباشد در تلاشِ حق خدا خود راہ بنماید طلب گارِ حقیقت را یہ بات قرآن اور حدیث نبوی سے ثابت ہے کہ مومن رؤیا صالحہ مبشرہ دیکھتا ہے اور اس کیلئے دکھائی بھی جاتی ہیں۔ بالخصوص جب کہ مومن لوگوں کی نظر میں مطرود اور مخذول اور ملعون اور مردود اورکافر اور دجال بلکہ اکفر اور شرّ البریّہ ہو۔ اس کوفت اور شکست خاطر کے وقت میںؔ جو کچھ مکالمات ُ پر از لطف و احسان خدا تعالیٰ کی طرف سے مومن کے ساتھ واقعہ ہوتے ہیں اس کو کون جانتا ہے۔ رحمتِ خالق کہ حِرزِ اولیاست ہست پنہان زیر *** ہائے خلق یہ عاجز خدائے تعالیٰ کے احسانات کا شکر ادا نہیں کرسکتا کہ اس تکفیر کے وقت میں کہ ہر ایک طرف سے اس زمانہ کے علماء کی آوازیں آرہی ہیں کہ لست مومنا اللہ جلّ شانہٗ کی طرف سے یہ ندا ہے کہ قل انّی اُمِرْت وَانا اوّل المؤمنین ایک طرف حضرات مولوی صاحبان کہہ رہے ہیں کہ کسی طرح اس شخص کی بیخ کنی کرو اور ایک طرف الہام ہوتا ہے یتربصون علیک الدّوائر علیھم دائرۃ السّوءِ اور ایک طرف وہ کوشش کررہے ہیں کہ اس