میں نذیر حسین صاحب دہلوی اور اُن کے شاگرد بٹالوی کو جو مؤلف رسالہ ہذا صاحب کتاب ازالہ اوہام و توضیح مرام کو کافر اور دجال اور کذاب اور مُلحد اور بے ایمان اور ملعون اور دور از رحمتِ رحمن ٹھہراتے ہیں اور ایسا ہی اُن کے تمام ہم خیالوں مولویوں صوفیوں پیرزادوں فقیروں ، سجادہ نشینوں کو آسمانی فیصلہ کی طرف دعوت اور نیز اُنکے گزشتہ مباحثات کی کیفیت والحمد للہ والمنت کہ یہ رسالہ موسومہ آسمانی فیصلہ مطبع ریاض ھند امرتسرمیں چھپا ایک ہزار جلد فی سبیل اللہ تقسیم کی گئی