باقی اختیار اللہ تعالیٰ کے ہیں وہی سامان کرنے والا ہے حضور کی دعا کے ہم سب ہر وقت محتاج ہیں۔ محمد علی خاں اس پر حضور نے تحریر فرمایا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مجھے منظور ہے امید کہ آپ ایک ماہ کے بعد مطلع فرمائیں گے۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ٭ خطوط واحدانی والے لفظ خاکسار مرتب کی طرف سے ہیں۔ نوٹ از مرتب: پانچ عدد خطوط جو حضرت عرفانی صاحب کی طرف مکتوبات احمدیہ جلد پنجم نمبر چہارم میں شائع ہو چکے ہیں ان کے چونکہ چار عدد چربے اور ایک بلاک یہاں دیئے جارہے ہیں اس لئے ان کو بھی یہاں درج کر دیا گیا ہے نچلے نمبر جلد پنجم نمبر چہارم والے ہیں۔ ٭٭٭