کے خط سے معلوم ہوتا ہے کہ چند روز قبل بذریعہ تار کامیابی کی اطلاع آئی تھی اس لئے مکتوب حضور اس تاریخ کے قریب کا ہے۔ تفصیل کیلئے اصحاب احمد جلد دوم حاشیہ صفحہ۵۹۲ دیکھئے۔ ٭٭٭ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نَحْمَدُٗہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْم ۳۲/۹۵ سیدی و مولائی طبیب روحانی سلمکم اللہ تعالیٰ۔ السلام علیکم بھائی خاں صاحب محمد احسن علی خاں صاحب نے مجھ کو ایک خط لکھا تھا اور ایک خط حضور کی خدمت میں بھی بھیجا تھا جو کل یہاں پہنچے۔ میں (نے٭) اس خط کا جواب لکھا ہے اور برائے ملاحظہ حضور پیش ہے۔ اگر حضور اس کو ملاحظہ (کر کے ٭) تصحیح سے سرفراز فرمائیںتو عین سعادت ہے۔ راقم محمد علی خاں ٭ خطوط واحدانی کے الفاظ خاکسار مرتب کی طرف سے ہیں۔ جواباً حضور نے رقم فرمایا: محبی عزیزی اخویم نواب صاحب۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ میں نے اوّل سے آخر تک حرفاً حرفاً پڑھ لیاہے یہ خط نہایت عمدہ اور مؤثر معلوم ہوتاہے۔ ایسا ہی لکھنا چاہئے تھا۔ جزاکم اللہ خیرا والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ٭٭٭ حضور نے جواباً تحریر فرمایا: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نَحْمَدُٗہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْم ۳۳/ ۹۶ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ خدا تعالیٰ کا درحقیقت ہزار ہاگونہ شکر ہے کہ موت جیسی حالت سے واپس لا کر صحت بخشی اب آپ کو اختیار ہے کہ کسی دن خواہ جمعہ کوعام دعوت سے اس شکریہ کا ثواب حاصل کریں۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ