حضرت مرزا سراج الحق جمالی نعمانی سرساوی (رضی اللہ عنہ،)
کے نام
(تعارفی نوٹ)
حضرت صاحبزادہ سراج الحق صاحب سابقون الاولون میں سے ہیں اوراس میں کچھ شبہہ نہیں کہ انہوں نے سلسلہ کے لئے بہت بڑی قربانی کی تھی وہ ایک سجادہ نشین خاندان کے رکن تھے اوراپنے مریدوں کابھی ایک وسیع حلقہ رکھتے تھے۔ لیکن جب ان پر سلسلہ کی صداقت کھل گئی تو انہوں نے اس عظمت و راحت کو لات مار دی اورحضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دروازہ پردھونی رمالی میں انشاء اللہ العزیز صاحبزادہ صاحب کی زندگی پر بہت جلد ایک مضمون لکھنے کا عزم رکھتا ہوں۔ ایک شخص جس کی عمر کا بہت بڑا حصہ نازو نعمت میں گزرا ہو اور جو اپنے خاندان اور اپنے مریدوں میں اکرام واحترام کا مرکز ہو سلسلہ احمدیہ میں آنے کے بعد اس کی زندگی میں حیرت انگیز تعیز ہوا۔ وہ فی الحقیقت ایک درویش کی زندگی بسر کر تا تھا۔ آخری وقت تک اس نے کوشش کی کہ وہ اپنی محنت سے روٹی کمائے۔ کتابت کے ذریعہ کچھ عرصہ تک وہ اپنی قوت لایموت پیدا کرتے رہے۔ لیکن جب قویٰ نے جواب دے دیا اوراس کام کو نہ نبھاسکے توحضرت خلیفتہ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ العزیز خصوصیت سے ان کی ضروریات کا لحاظ رکھتے تھے۔