۶/ ۲۲ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہر ایک خط پہنچنے پر دعا کی گئی۔ انشاء اللہ بعد میں کئی دن دعا میں کوشش کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک بلا سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
مرزا غلام احمد
۲؍ جنوری ۱۹۰۷ء
(نوٹ) اس خط سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ایک خاص عادت کا پتہ ملتا ہے اور میں اس کو ذاتی علم اور بصیرت سے بھی جانتا ہوں۔ حضرت اقدس کا معمول تھا کہ جب ڈاک آئی تو ایک اجمالی دعا کے لئے کرتے اور پھر خط کو پڑھتے وقت کھولتے وقت صاحب خط کے مقاصد کے لئے دعا کرتے اور اس کے بعد یہ بھی انتظام تھا کہ ایسے تمام ارباب کی فہرست تیار ہو کر حضور کی خدمت میں بھیجی جاتی تھی۔ خاں صاحب عبدالمجید خان صاحب کے نام اس خط میں آپ نے ہر بلا سے محفوظ رکھے جانے کی دعا کی ۔۔۔۔۔اور دوران ملازمت میں دشمنوں کی ہر مخالفت اور منصوبے سے جو ان کو نقصان پہنچانے کا کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو محفوظ رکھا وللہ الحمد۔
(عرفانی کبیر )
۷/۲۳ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
مخدومی مکرمی خاں صاحب۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج آپ کا خط مجھے ملا۔ جس میں آپ تاکید فرماتے ہیں کہ حضرت کے نام جو آپ کا خط ہو اس کاجواب آپ سوائے حضرت کے اور کسی کے