حضرت منشی احمد جان صاحب رضی اللہ عنہ کے نام
(تعارفی نوٹ )
حضرت منشی احمد جان رضی اللہ لودہانہ محلہ جدید میںایک صاحب ارشاد بزرگ تھے اور ان کے مریدوںکی بہت بڑی تعداد تھی ان کامفصل تذکرہ کتاب تعارف میںانشاء اللہ العزیز آئے گا خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے آپ کے متعلق حضرت حکیم الامۃ خلیفہ المسیح اوّل رضی اللہ عنہ کو ایک مکتوب مورخہ ۲۳ جنوری ۱۸۸۸ء میںمختصر تذکرہ لکھا ہے اور اس وقت حضرت خلیفہ اوّل رضی اللہ عنہ کی شادی کی تجویز حضرت منشی صاحب کی صاحبزادی صغریٰ بیگم صاحبہ مدظلہا سے ہو رہی تھی ۔حضرت نے تحریر فرمایا کہ :۔
باب میںتھوڑا ساحال منشی احمد جان صاحب کا سناتا ہوںمنشی صاحب مرحوم اصل میںمتوطن دہلی کے تھے ۔شاید ایام مفسد ہ ۱۸۵۷ء میں لودہانہ آکر آباد ہوئے۔ کئی دفعہ میری ان سے ملاقات ہوئی نہایت بزرگوار خوبصورت۔ خوب سیرۃ۔ صاف باطن۔متقی۔ باخدا اور متوکل آدمی تھے مجھ سے اس قدر دوستی اورمحبت کرتے تھے کہ اکثر ان کے مریدوں نے اشارتاً اور صراحتاً بھی سمجھایاکہ آپ کی اس میں کسر شان ہے۔مگر انہوں نے ان کو