تعارفی نوٹ
حضرت مرز اایوب بیگ صاحب رضی اللہ عنہ سلسلہ کے نوجوان کے لئے ایک موثر نمونہ تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلٰوٰۃ والسلام کی محبت میں وہ گداز تھے اور ان کی عملی زندگی قابل رشک تھی در جوانی توبہ کر دن شیوہ پیغمبری کا مفہوم ان کے حسب حال تھا ان کی سیرۃ بہت کچھ لکھوانا چاہتی تھی اللہ تعالیٰ نے چاہا تو میں کتاب تعارف میں تفصیل سے لکھنے کاعزم رکھتا ہوں میری تحقیقات میں وہ اپنے خاندان میں پہلے احمدی تھے گو ان کے برادر بزرگ مخدومی ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب مرحوم و مغفور کہتے تھے کہ میں نے پہلے بیعت کی ہے لیکن چونکہ ایک دوسرے کو پتہ نہ تھا کہ اس لئے تقدیم تاخیر کی بحث ہو سکتی ہے بہر حال مرحوم ایوب صادق ایک فرشتہ خصلت پاک باز نوجوان تھا وہ عین جوانی میں فاضلکا میں فوت ہو گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلٰوۃ والسلام نے جب قبرہ بہشتی اللہ تعالیٰ کی وحی کے ماتحت قائم فرمایا تو حضرت ایوب صادق کی ہڈیوں کو وہاں سے منگوا کر مقبرہ میں دفن فرمایا اللھم ارحم ونور مرقدہمرحوم مرزا یعقوب بیگ صاحب ان کی سیرۃ لکھنا چاہتے تھے اور کچھ حصہ میرے اہتمام میں طبع ہوا تھا پھر وہ رہے گا اور خلاف کے بعد بھی ڈاکٹر صاحب نے الحکم میںان کے متعلق لکھا اوراس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلٰوۃ والسلام کے مکتوبات گرامی پھر شائع کئے۔ میرا خیال ہے کہ ان کے نام کے اور بھی خطوط