یا تو نادرا ہیںیا سچا ایمان کے ولوںمیں داخل ہونا نہیں ہوا لیکن ہمارے مرنے کے بعد بہت سے لوگ مر جائیں گے کہ کہیں گے کہ اگر وہ وقت پاتے تو تمام مال او ر جان سے قربان ہو جاتے مگر وہ بھی اس بیان میں جھوٹے ہوں گے۔ کیونکہ اگر وہ بھی اس زمانے کو پاتے تو وہ بھی ایسے ہی ہو جاتے اللہ تعالیٰ ان میں سچا ایمان بخشے خدا کے مامور جو آسمان سے آتے ہیں وہ اپنی جماعت کے ساتھ خرید اور فروخت کا سا معاملہ رکھتے ہیں۔ لوگوں سے ان کا چند روزہ مال لیتے ہیں اور جادو دانی مال کا ان کو وراث بناتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ مشکلات کے وقت میں ایک اشتہار شائع کروں تا ہر ایک صادق کو ثواب کاموقع ملے اور اس میں کھلے کھلے طور پر آپ کاذکر بھی کر دوں کیونکہ اب سخت ضرورت کا سامنا ہے اور ہمارے سید و مولیٰ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم ایسی ضرورتوں کے وقت جب ایسا کرتے تھے تو صحابہ دل وجان سے اس راہ میں قربان تھے جو کچھ گھروں میں ہوتا تھا۔ تمام آگے رکھ دیتے تھے غرض اسی طرح کااشتہار ہو گا۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ۲۶؍ ستمبر ۱۸۹۵ء ۱۰۱/۱۹۴ مخدومی مکرمی اخویم سیٹھ صاحب سلمہ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ یہ بھی خدا تعالیٰ کی ایک رحمت ہے کہ آپ نے میری اس نصیحت میں غفلت نہیں کی کہ خط برابر بھیجا جاوے اور میں جس قدر خدا تعالیٰ کی عجیب اور خارق عادت فضلوں پر یقین رکھتا ہوں۔ کاش اگر کوئی ایسا طریق ہوتا کہ میں آپ کے