۱۳/۱۷۱ بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم محبی عزیزی اخویم سید ناصر شاہ صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مجھ کو افسو س ہے کہ میں باباعث بیماری جلد جواب نہیں دے سکا او راس وجہ سے مجھے یاد نہیں کہ میں نے پہلے خط کا جواب بھی دیا یا نہیں۔ میں نے ا س وقت آپ کے لئے دعا کی ہے۔ مگر میں اس وقت بھی بیمار ہوں۔ انشاء اللہ بہت جلد دعا کروں گا۔ بہت ضروری ہے کہ آپ ان اضطرار کے دنوں میں جلد جلد بلکہ روز اطلاع دیں۔ مجھ کو بہت فکر ہے۔ آپ کے الفاظ نہایت (تشویش) میں رکھتے ہیں۔ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ ۷؍ دسمبر ۱۹۰۷ء