۲۰/۹۱۔(پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الر حمن الر حیم۔ نحمدہ ونصلی۔
السلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ،۔ ۹؍ جمادی الاوّل کو میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا ہے جس کا نام بطور تفادل بشیرالدین احمد رکھا گیا ہے بروز جمعہ اس کا عقیقہ ہے اطلاعاً لکھا گیا۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد ازقادیان
۱۵؍جنوری ۱۸۸۹ء
۲۱/۹۲۔ (پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ نصلی
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ کا اخلاص نامہ پہنچا۔ چونکہ مجھے پہلے سے آپ کے آنے کی بہت ضرورت ہے۔ اس لئے آپ کی تحریر سے مجھے بہت خوشی ہوئی۔ امید کہ بلا توقف دوچار روز تک ہی آجائیں۔ یہ عاجز اکثر بیمار رہتا ہے لوگوں کے خطوط کا جواب بھی نہیں لکھا جاتا۔ امید ہے کہ آپ ہرطرح کا کام محض للہ کر کے مجھے آرام پہنچائیں گے۔
علی من اتبع الہدے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد ازقادیان
۲۲؍جنوری ۱۸۸۹ء
۲۲/۹۳۔(پوسٹ کارڈ) بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ نحمدہ نصلی
مشفقی محبی میاں عبٰداللہ صاحب سلمہ تعا لیٰ
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ کا عنات نامہ پہنچا خط پڑھنے کے بعد آپ کے لئے دعا کی گئی۔ خداتعالیٰ آپ کے ترددات دور فر ماوے۔ آمین اور دین میں استقامت بخشے آمین روبحق ہونا صرف ایک ہی خیال سے پیدا ہوجاتا ہے۔ جلد جلد اپنے حالات خیریت سے مطلع فرمایا کریں۔
والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنی ۱۳؍جولائی ۱۸۸۹ء