تعارفی نوٹ حضرت مولوی عبدا للہ صاحب رضی اللہ عنہ (جو منشی عبداللہ سنوری کے نام سے مشہور ہیں) سابقون الاوّلون کی جماعت میں سے ایک سر برآوردہ اور ممتاز بزرگ ہیں وہ اپنے مال و دولت کے لحاظ سے نہیں اپنے علم و فضل رسمی کی وجہ سے نہیں بلکہ محض اپنے اخلاص۔ تقوی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ کمال عشق و محبت اور آپ کی راہ میں فدا کاری کا شریف جذبہ رکھنے کی وجہ سے انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بے شمار نشانات وایات کا معائنہ کیا اور ایک شاہد عینی کی حیثیت سے اپنے ایمان و اخلاص میں ترقی پائی۔ حقیقت یہ ہے کہ حضرت منشی عبداللہ صاحب ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے خدا تعالیٰ کا نزول برائی العین مشاہدہ کیا ان کے حالات زندگی پر انشاء اللہ سیرکن تذکرہ کتاب تعارف میں ہو گا۔ یہاں میں صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ارشادات کو درج کر دیتا ہوں جو حضرت نے ازالہ اوہام میں اپنے مخلص دوستوں کے ضمن میں منشی صاحب ممدوح کے متعلق فرمائے۔ میں یہ بھی ظاہر کر دینا چاہتا ہوں کہ حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب مولوی فاضل و منشی فاضل رضی اللہ عنہ نے حضرت منشی صاحب کے مکتوبات کو جمع کر کے اس کا ایک ایڈیشن شائع کر دیا تھا