مجھ سے لکھو ارہی ہیں۔ ان کوا س بات کے سننے سے بہت غم اور فکر لاحق حال ہوا ہے کہ آپ کو سخت تپ آیا ہے او رانہوں نے ارادہ کیا تھا کہ ایسے وقت سیالکوٹ کی طرف روانہ ہو جائیں۔ لیکن میں نے روکا کہ موسمی تپ ہے خیر ہو جائے گی۔ چنانچہ میں رات کے پچھلے حصے میں آپ کے لئے دعا کرتا رہا۔ امید ہے کہ خدا تعالی ٰ صحت بخشے گا۔ اگر تپ میں قے آوے تو ہوا سے پرہیز رکھیں اورمناسب ہے کہ چار تولہ کسٹرآئیل سے بلا توقف جلاب لے لیں اور بعد اس کے کو نین تین یا چار ررتی معہ فور بقدر پائے اور بواپسی ڈاک اپنے حالات سے اطلاع دیں۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے اور کونین کے بعد دودھ پی لیا کریں۔ سب کو ان کی طرف سے السلام علیکم۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
بسم اللہ الر حمن الرحمن۔ نحمد ہ و نصلی
۳/۶۶ ۳؍ اگست ۹۹ء
محبی اخویم میاں محمد شادی خاں صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ میں مناسب دیکھتا ہو ں کہ دو تین روز کے لئے آپ ہمیں مل جائیں۔ چند دفعہ مجھے خبر ملی کہ آپ آنے والے ہیں لیکن پھر آپ نہیں آئے۔ آپ کی والدہ صاحبہ اور لڑکے دونوں منتظر ہیں۔ ضرور اس خط کو دیکھ کر دو تین روز کے لئے آجائیں۔ زیادہ خیریت ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد