مکانات بنوا دئیے اور وسع مکانک کی پیشگوئی ہمیشہ پوری ہو تی رہتی ہے اور اس کی شان ہمیشہ جد اہوتی ہے۔ مبارک وہ جن کو اس کی تکمیل میں حصہ ملتا ہے۔ ابتدائی ایام میں حضرت نواب صاحب کو سابق ہونے کا اجر ملا۔ جزاہم اللہ احسن الجزا۔ (عرفانی) مکتوب نمبر(۱۲)ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم محبی عزیزی اخو یم نو اب صاحب سلمہ تعالیٰ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آخر مولوی صاحب کی وہ پیاری لڑکی جس کی شدت سے بیماری کی وجہ سے مولوی صاحب آنہ سکے کل نماز عصر سے پہلے اس جہان فانی سے کوچ کر گئی۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔اس کی والدہ سخت مصیبت میں ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو صبر بخشے۔ والسلام خاکسار مرزا اغلام احمد عفی اللہ عنہ ۱۷؍ اپریل ۱۸۹۷ء نوٹ:۔یہ لڑکی حضرت حکیم الامۃ کی چھوٹی لڑکی ایک سال کی تھی اور اس کی وفات کے متعلق حضرت حکیم الامۃ کو خدا تعالیٰ نے ایک رویا کے ذریعہ پہلے ہی بتا دیا تھا۔ یوں تو حضرت حکیم الامۃ خد اتعالیٰ کی مقادیر سے پہلے ہی مسالمت تامہ رکھتے تھے۔ مگر خداتعالیٰ نے جب قبل از وقت ان کو بتا دیا تھا تو انہیں نہ صرف ایک راحت بخش