لوگ ان قدرتوں کو دیکھتے ہیں۔ کہ جووفاداری کے ساتھ اس کے تابع ہو جاتے ہیں۔ جو شخص عہد وفا کو نہیںتورٹا اور صدق قدم سے نہیں ہارتا اورحسن ظن کو نہیں چھوڑتا۔ اس کی مراد پوری کرنے کے لئے اگر خداتعالیٰ بڑے بڑے محالات کوممکنات کر دیوے تو کچھ تعجب کی بات نہیں کیونکہ ایسے بندوں کا اس کی نظر میںبڑی ہی قدر ہے۔ کہ جو کسی طرح اس کے دروازہ کو چھوڑتا نہیں چاہتے اور شتاب بازو اور بے وفانہیں ہیں۔ یہ عاجز انشاء اللہ العزیز ۲۰؍ جنوری ۱۸۹۲ء کو لاہور جائے گا اورارادہ ہے کہ تین ہفتہ تک لاہور رہے۔ اگر کوئی تقریب لاہور میں آپ کے آنے کی اس وقت پید اہو تو یقین کہ لاہور میں ملاقات ہو جائے گی۔ والسلام راقم خاکسار غلام احمد از قادیان ۹؍ جنوری ۱۸۹۲ء مشفقی اخویم مرزا خدابخش صاحب کو السلام علیکم مکتوب نمبر(۶)ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم محبی عزیزی اخویم نواب محمد علی خان صاحب سلمہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایک ہفتہ سے بلکہ عشرہ سے زیادہ گزر گیا کہ آں محب کا محبت نامہ پہنچا تھا۔ چونکہ اس میں امور مستفسرہ بہت تھے اور مجھے بباعث تالیف کتاب آئینہ کمالات اسلام بغایت درجہ کی کمی فرصت تھی۔ کیونکہ ہر روز