مجھے مشغولی رہی کہ تین راتیں میں جاگتا رہا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو شفاء بخشے۔ میں دعا میں مشغول ہوں او بیماری مومن کے لئے کفارہ گناہ ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ شفا بخشے آمین۔
والسلام
خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ
---------------
(بقیہ نوٹ ) کچھ عجیب طرح کا ہوا ہے۔ بالکل بخار کی سی کفیت رہتی ہے۔ پہلے زکام ہوا۔ اس سے ذرا افاقہ ہوا۔میں نے سمجھا کہ اب آرام ہو گیا۔ مگر اسی روز کھانسی ہوگئی ۔ اب سینہ میں جس طرح چھری سے کھرچتے ہیں۔ اس طرح خراش ہو رہی ہے اورسر میں بدن میں کسل۔ کمر میں درد ہو گیا۔ چونکہ قبض بھی رہتی ہے۔ اس لئے سرمیں غبار رہتا ہے۔ کل ذرا طبیعت بحال ہوئی تھی۔ مگر آج باقی استدعائے دعا۔ (راقم محمد علی خاں)
---------------
مکتوب نمبر (۵۹) ملفوف
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
محبی اخویم نواب صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام خط میںنے پڑھا۔ اصل حال یہ ہے کہ جو کچھ میں نے لکھا تھا وہ اس