(۱۳۴) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ مچھلی کا تیل وہی ہے۔جس کاآپ ذکر کرتے ہیں۔ استعمال کے لئے کچھ ضرورت نہیں۔ صرف ایک چاء کا چمچ یعنی چھوٹا چمچہ پی لیا کریں اور پھر ہضم کے لحاظ سے زیادہ کرتے جائیں۔ کدو سے مراد میری کدو کا پھل ہے۔ جس کا گھیا کدو بھی کہتے ہیں۔ اگر وہ نہ ملے تو پھر مغز کدو ہی ہمراہ بنفشہ کے پانی میں ڈال دیا جائے۔ جب پانی گرم ہو جائے اور خوب جوش آجائے۔ تب اس سے غسل کر لیں اور زیادہ گرم نہ ہو تو اور پانی ملا لیں۔ امید کہ انشاء اللہ تعالیٰ طبی تدبیر بہت مفید ہو گی اور آپ کا بدن خوب تازہ ہو جائے گا۔ لیکن اگر اس کے ساتھ صبح کے وقت آدھ ثار خام بکری کا دودھ پی لیا کریں تو انشاء اللہ بہت فائدہ ہو گا۔
خاکسار غلام احمد از قادیان
(۱۳۵) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مکرمی اخویم۔ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچا۔ یہ عاجز ایک ہفتہ سے موسمی بخار میں علیل ہے۔ بباعث ضعف و تکلیف مرض کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ صندوقچہ خطوط سے بھرا ہوا ہے۔ اگر تیل مچھلی کا اب استعمال کرنے میں کچھ حرارت معلوم ہوتی ہے تو ایک ماہ کے بعد استعمال کریں۔ انشاء اللہ ان سب ادویہ کے استعمال سے بدن بہت تازہ ہو جائے گا۔ آپ کی استقامت کے لئے