حضور سے الیجاء ہے کہ میرے واسطے ضرور بالضرور دعا فرمائی جائے کہ نفس امارہ کی غلامی سے رہائی پائوں۔ مجھے اپنی حالت پر بہت افسوس رہتا ہے اور ڈرتا بھی ہوں۔ آج کل خان صاحب علی گوہر خاں صاحب میرے پاس ہیں۔ وہ بیمار ہیں۔ بخار آتا ہے اور دیر سے بخار آتا ہے۔ ان کی درخواست ہے کہ ان کی صحت وجسمانی و روحانی کے واسطے دعافرمائی جائے اور وہ السلام علیکم کہہ دیا جائے۔ عاجز رستم علی از انبالہ ۲۲؍ اکتوبر ۱۸۹۹ء ج (مکتوب حضرت اقدس) بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جلدی سے بہت ضروری سمجھ کر آپ کے خط کی پشت پر ہی یہ خط لکھتا ہوں کہ اخویم مولوی محمد علی صاحب کاگورداسپور کا معاملہ بہت حرج پہنچا چکا ہے۔ کچھ روپیہ دے کر اور یکہ کروا کر ایک عورت اور اور ایک مرد حجام کو گورداسپورہ میں بھیجا تھااور پھر انتظار میں اسقدر توقف کیا۔ آخر ان لوگوں نے اول آپ ہی کہا اور پھر آپ ہی جواب دے دیا۔ اب اپنے سر دفتر صاحب نسبت جواب تحریر فرماتے ہیں۔ اس کی نسبت اگر میں ایک کچی بات میں کوئی عورت اور مرد یہاں سے بھیجوں تو