مقدمہ فیصلہ پائے گا۔ میںنے سنا ہے کہ پوشیدہ طور پر اس مقدمہ کے لئے ایک جماعت کوشش کر رہی ہے اور چندے بھی بہت ہو گئے ہیں۔ آپ اگر ملاقات ہو تو اخویم بابو محمد صاحب کو لکھ دیں کہ میں نے انتظام کیا ہے کہ اس خطرناک مقدمہ میں جو تمام جماعت پر بد اثر ڈالتا ہے جماعت کے لوگوںسے چندہ لیا جائے گا۔ سو اس چندہ میں جہاں تک گنجائش ہو۔ وہ بھی بھی شریک ہوجائیں۔ لیکن ۲۷؍ جنوری ۱۸۹۹ء سے پہلے اپنی للہی مدد ثواب آخرت حاصل کریں اور اخویم سید عبدالہادی صاحب کو بھی اطلاع دے دیں۔ اب کی دفعہ مخالفوں کی طرف سے نہایت سخت حملہ ہے اب صحابہ رضی اللہ عنہم کی سنت پر دیندار اور مخلص دوستوں کو مالی مدد سے جلد اپنا صدق دکھانا چاہئے۔ آپ کی طرف سے ۸۰… عین وقت پر پہنچ گئے۔ وہ آپ کے چندہ میں داخل ہیں۔ اب انبالہ میں بابو محمد صاحب او رسید عبدالہادی باقی ہیں۔ اگر ملاقات ہو تو بجنیہ یہ خط ان کے پاس بھیج دیں اور تاکید کر دیں کہ ۲۷؍ جنوری ۱۸۹۹ء سے پہلے ہر ایک مالی امداد پہنچنی چاہئے۔ تاکہ وکیلوں کو دینے کے لئے کام آوے۔ چند پیشیاں محض شیخ رحمت اللہ صاحب کے مال سے ہوئی ہیں۔ معلوم ہوتا ہے۔ انہوںنے تین وکیلوںکے مقرر کرنے میںایک ہزار روپیہ کے قریب خرچ کردیاہے۔ جواب تک پیشیوں میں دیتے رہیں ہیں۔، خدا تعالیٰ ان کوجزائے خیر دے۔ اب کی بیشی چار ہزار… روپیہ ضمانت کے لئے لائے تھے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مجھے فرصت نہیں ہوئی کہ بابو صاحب کی طرف علیحدہ خط لکھوں۔ یہ آپ کے ذمہ ہو گا۔ دونوں صاحبوں کو پیغام پہنچا دیں اورخط دکھلا دیں۔
(۲۶۲) ملفوف
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم