(۲۵۵) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اب تو آپ کی ملاقات پر مدت گزر گئی ۔باعث تکلیف وہی یہ ہے کہ اگر اپنے چندہ کو دو ماہ بھیج دیںیعنی … … تو اس وقت خرچ کی ضرورت پر کام آوے۔ والسلام خاکسار غلام احمد ۹؍ دسمبر ۱۸۹۶ء جس وقت تک آپ کا یہ روپیہ ہو گا۔ اس سے اطلاع بخشیں۔ (۲۵۶) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کاعنایت نامہ پہنچا۔ بباعث عذر مرض کچھ مضائقہ نہیں کہ آپ روزہ رمضان نہ رکھیں۔ کسی اور وقت پر ڈال دیں۔ کتابوں کی روانگی کے لئے کہہ دیا ہے۔ میں بھی بدستور بیمار چلا جاتا ہوں۔ ہر ایک امر خد اتعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ فروری ۱۸۹۷ء نوٹ:۔ یہ پہلا خط ہے جس پر آپ نے مرزا کا لفظ اپنے نام کے ساتھ تحریر فر مایا ہے۔ (خاکسار۔عرفانی) (۲۵۷) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم