مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اللہ تعالی آپ کے مقاصد کو پورا کرے۔ا گر طبیعت ایسی ہی علیل رہتی ہے توکچھ مضائقہ نہیں کہ آپ اپنے آرام کے لئے کوشش کریں۔ جو منافی احکام شروع نہ ہو۔ مگر اللہ تعالیٰ پر توکل رکھیں۔ اگر معمولی طورپر سرٹیفکیٹ مل جائے تو بہتر ہے۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد ازقادیان ۲۲؍نومبر ۱۸۹۴ء (۲۲۵) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ آپ کو اپنی مرادات میں کامیاب کرے۔ آمین ثم آمین۔ نہایت خوشی ہوگی اگر آپ کورٹ انسپکٹری پر گورادسپور تشریف لے آویں۔ جلسہ ۲۷؍ دسمبر ۱۸۹۳ء نزدیک آگیا ۔ امید رکھتا ہوں کہ آپ ضرور اس موقعع پرخد اتعالیٰ کے فضل وکرم سے تشریف لاویں گے۔ اس جلسہ احباب میں آپ کا آنا نہایت ضروری ہے ابھی سے اس کابندوبست کر رکھیں۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۳؍ دسمبر ۱۸۹۳ء (۲۲۶) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مبلغ بیس … روپے آنمکرم مجھ کو مل گئے۔ جزاکم اللہ خیرا۔ چونکہ اب عنقریب تعطیلیں آنے والی