محبت نامہ پہنچا۔ آتھم کی نسبت جو خدا تعالی نے فیصلہ کیا ۔ اس کی آپ کو کچھ بھی خبر نہیں۔ میں پانچ ہزار اشتہار چھپوایا ہے۔ تین چار دن تک آپ کی خدمت میں پہنچے گا۔ اس وقت بجائے غم کے آپ کے دل میں خوشی پیدا ہوجائے گی۔ کہ اسلام کی فتح ہوئی۔والسلام خاکسار۔غلام احمد ۸؍ستمبر ۱۸۹۴ء میاں نور احمد صاحب کو السلام علیکم (۱۲۱) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ آپ کے تردد کا حال معلوم ہوا۔ خدا تعالیٰ آپ اپنی طرف سے اطمینان بخشے۔ آمین۔ رسالہ انوار الاسلام تین دن تک یا چار دن تک چھپ کر آجائے گا۔ امید کہ وہ آپ کے اطمینان کا موجب ہو۔ تاہم بہترہے کہ آپ ایک ہفتہ کی رخصت لے کر ضرور ہمارے پاس آجائیں۔ میں بباعث کثرت مہمانان پہلے اس سے خط نہیں لکھ سکا۔ بخدمت اخویم میاں نور احمد صاحب السلام علیکم ۔ باقی سب خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۲۶؍ستمبر ۱۸۹۴ء (۲۲۲) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کل کی ڈاک میں مبلغ …۲۵ مرسلہ آں مجھ کو ملے۔ جزاکم اللہ خیراً۔ امید کہ اشتہار چارہزار روپیہ پہنچ گیا ہوگا۔ میری اصلاح ہے کہ کل اشتہار دونوں پیشگوئیوں کے متعلق