ہے۔ ابتداًہر قسم کے جلسوں کی ابتدائی ضروریات کا انصرام چوہدری صاحب ہی کے حصہ میں آیا تھا اور وہ خود بھی ہر موقع کی تلاش میں رہتے تھے۔ رضی اللہ عنہ۔(عرفانی) (۱۹۹) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ آپ مطمئن رہیں۔ آپ کے لئے انشاء اللہ القدیر یہ عاجز بہت دعا کرے گا۔ اللہ جلشانہ پہلے سے ہر ایک دعا آپ کے لئے قبول فرما رہا ہے۔ امید کہ اب بھی قبول فرمائے گا۔ مگر میں نہیں کہہ سکتا کہ جلد یا کسی قدر دیر سے۔ اس کے ہر ایک کام میں خیر اور خوبی ہے۔ اپنے حالات سے مجھ کو بدستور مطلع فرماتے رہیں۔ والسلام خاکسار غلام احمد ازقادیان نوٹ:۔ تاریخ مٹ گئی ہے۔(عرفانی) (۲۰۰) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ ابھی اسی وقت آ پ کے لئے تضرع اور ابتہال سے دعا کی گئی۔ بفضلہ تعالیٰ ضائع نہ جائے اور اس کا اثر ہو گا۔ آپ صبر سے منتظر رہیں۔ ہرگز ہر گز بے صبری نہ کریں۔ اپنے کام کو پوری توجہ اور ہوشیاری سے کریں۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۲۶؍ جنوری ۱۸۹۲ء