تبدیلی سے خوشی ہوئی۔ مبارکباد اور آپ نے جو مبلغ بیس ……روپیہ عربی رسالہ کے لئے کہا تھا۔ اس وقت عربی رسالے چھپ رہے ہیں۔ ایک کا نام تحفہ بغداد اور دوسرے کا نام کرامات الصادقین ہے۔ اگر آپ اسی وقت میں اگر گنجائش ہو مبلغ ۲۰… …روپیہ سیالکوٹ میں بھیج دیں۔ تو بہتر ہو۔ والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۲۷؍ اگست ۱۸۹۲ء نوٹ:۔اس وقت چوہدری رستم علی تھانہ ولٹوہا ضلع لاہور میں ڈپٹی انسپکٹر تھے۔ (عرفانی) (۱۹۶) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ عنایت نامہ پہنچا۔ خدا تعالیٰ تفکر سے آپ کو نجات بخشے۔ کتاب آئینہ کمالات اسلام ۵ جزو تک چھپ چکی ہے۔ اگر آپ دوماہ تک چندہ مولوی محمد حسین صاحب کو بلاتوقف بھوپال بھیج دیں تو موجب ثواب ہو گا۔ پتہ بھوپال دارالریاست محلہ چوبدار پورہ۔ آپ کے اس تفکر کے لئے بھی دعا کی گئی ہے۔ مولوی عبدالکریم صاحب اور عرب صاحب آپ کے انتظار میں قادیان میں ہیں۔ راقم خاکسار غلام احمداز قادیان ضلع گوراسپورہ ۱۶؍ ستمبر ۱۸۹۲ء (۱۹۷) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔