پان بھی بھیج دیں۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد
۲۵؍ اگست ۱۸۸۷ء
(۸۶) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم
مخدومی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
امید ہے کہ روغن کے لئے آپ نے بہت تلاش کی ہوگی۔اس جگہ پان کی بھی اشد ضرورت ہے اگر کسی طرح باآسانی پہنچ سکیں تو یہ ثواب بھی آپ کو حاصل ہو جائے۔ معلوم نہیں خادمہ ملی یا نہیں۔ اس سے بھی اطلاع بخشیں اور نیز نئے انتظام یا پہلی صورت کے قائم رہنے سے مطلع فرما ویں۔
والسلام خاکسار غلام احمد ۳۰؍ اگست ۱۸۸۷ء
(۸۷) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم
مخدومی مکرمی منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچا میرے نزدیک بہتر ہے کہ آپ بارادہ خود کسی طرف حرکت نہ کریں۔ مشیت الٰہی پر چھوڑ دیں۔ لیکن اگر دل میں بہت اضطراب پیدا ہو جاوے تو تب اختیار ہے کہ آپ ہی سلسلہ جنبانی کریں۔ کیونکہ اضطراب منجانب اللہ ہوتی ہے اور آپ کو معلوم ہوگا کہ دعا میں مجھے فرق نہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ انجام بہتر ہو گا۔روغن زرد و پان پہنچ گئے ہیں۔ پیسے انشاء اللہ کل بوٹے خان صاحب کے پاس بھیج دیئے جائیں گے اور خادم کی اشد ضرورت ہے۔ لیکن آپ اوّل بخوبی معلوم کر لیں کہ وہ نیک چلن او رنیک بخت ہے اور محنتی ہے اور پھر تنخواہ بھی بکفایت ہو۔ اس کے حال سے مفصل اطلاع بخشیں۔ پھر انشاء اللہ طلب کی جائے گی