ارادت اور عقیدت کا عہد تھا اور وہ براہین احمدیہ پر نہایت اعلیٰ ریویو شائع کر چکا تھا۔ اس وقت خدا تعالیٰ نے آپ کو بتایا کہ یہ شخص مخالف کرے گا اور نہایت گندی مخالفت کرے گا۔ اس خواب سے آپ نے خود مولوی محمد حسین صاحب کو بھی اطلاع دی تھی۔ چنانچہ آپ کے متکوبات بنام محمد حسین جو میں نے چھاپے ہیں اس میں صفحہ…پر بھی یہ چھاپا گیا ہے۔ یہ خداتعالیٰ کاایک عظیم الشان نشان ہے۔ جس میں مولوی محمد حسین کی مخالفت اور اس کی مخالفت کا نہایت ذلیل پہلو بھی دکھایا گیا تھا ایک اور امر بھی اس مکتوب کسے مکشوف ہوتا ہے کہ یہ خدا کے برگزیدہ بندے اپنی ذات اور ہستی کو درمیان میں نہیں رکھتے اور اپنی کسی طاقت اور علم پر اعتماد نہیں رکھتے بلکہ خدا تعالیٰ ہی کی تائید اور نصرت پر انہیں ایمان ہوتا ہے۔ اگرچہ حضرت حکیم الامت کو لکھا کہ مولوی محمد حسین کے ردّ کے لئے آپ کو تکلیف دوں گا مگر کبھی ایک دن اور ایک لحظہ بھی آپ پر نہ آیا کہ آپ نے ان کو تکلیف دی ہو بلکہ خدا تعالیٰ نے آپ پر وہ حقائق اور معارف کھول دیئے کہ بڑے بڑے علوم کے مدعی حیران و پریشان رہ گئے۔ (عرفانی)
٭٭٭
مکتوب نمبر۷۰
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلی عَلٰی رَسُولِہٖ الکَرِیْم
مخدومی مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک خط مولوی محمد حسین صاحب کا محض آپ کی اطلاع کے لئے ارسال خدمت کرتا ہوں۔ الحمدللہ مولوی صاحب کی نسبت اس عاجز کی فراست صحیح نکلی۔ یہ عاجز پختہ ارادہ رکھتا ہے اگر خدا تعالی