چکا ہوں کوئی خادم ضرور تلاش کریں اورپھر تحریر فرمانے پر روانہ کر دیں۔
والسلام خاکسار غلام احمد ۲۲؍ اگست ۱۸۸۷ء
(۸۴) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم
مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ
بباعث کثرت آمد مہمانان روغن زرد کی اشد ضرورت ہے او راس جگہ ملتا نہیں اور میاں عبداللہ سنوری نے لکھا ہے کہ میں بعد گزرنے عید آئوں گا۔ معلوم نہیں کہ وہ کب آویں گے۔ اس لئے تاکیداً لکھتا ہوں کہ آپ کی بڑی مہربانی ہو گی اگر آپ تین چار روز تک ہی سعی اور کوشش فرما کر روغن زرد ارسال فرمادیں۔اگر ایک من خام جلدی روانہ نہ ہوسکے تو دس پندرہ سیر ہی روانہ کر دیں کہ شاید ایک ہفتہ کے لئے کافی ہو جاوے۔ مگر پھر باقی مطلوب کو بھی متعاقب اس کے جلد روانہ کر دیں۔ نہایت تاکید ہے یہ ایک ضروری امر تھا لکھا گیا۔
والسلام
خاکسار
غلام احمداز قادیان
۲۴؍ اگست ۱۸۸۷ ء
(۸۵) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم
مکرمی السلام علیکم۔
میں آپ کے لئے بہت دعا کرتا ہوں او رامید رکھتا ہوں کہ خداوند کریم آپ کے لئے وہی صورت مہیا کرے گا جو بہتر ہے جناب الٰہی پر پورا پورا حسن ظن اور توکل رکھیں۔ روغن زرد جو تازہ اور عمدہ ہو کسی انتظام سے جلد تر روانہ فرماویں اور ساتھ اگر ممکن ہوسکے تو