بشیر احمد اچھا ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد ازقادیان ۲؍ مارچ ۱۸۸۸ء (۱۲۵) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ چند روز کی دیر کے بعد آپ کے خطوط مرسلہ معہ بٹالہ میں قادیان سے واپس منگوا کر ملے ۔ قصیدہ بہت عمدہ ہے۔ خاص کر بعض شعر بہت ہی اچھے ہیں۔ جزاکم اللہ خیراً۔ میں اس جگہ بشیر احمد کے علاج کروانے کے لئے ٹھہرا ہوا ہوں۔ معلوم ہوتا ہے کہ تمام رمضان اس جگہ ٹھہرنا ہوگا۔ قصیدہ متعاقب روانہ خدمت کردوں گا۔ بشیر احمد کو اب کسی قدر بفضلہ آرام ہے والسلام خاکسار غلام احمد ازقادیان ۱۲؍ مئی ۱۸۸۸ء (۱۲۶) پوسٹ کارڈ بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بشیر احمد سخت بیمار ہوگیا تھا۔ اس لئے یہ عاجز ڈاکٹر کے علاج کے لئے بٹالہ میں آگیا ہے۔ شاید ماہ رمضان بٹالہ میں بسرہو۔ بالفعل نبی بخش ذیلدار کے مکان پر جو شہر کے دروازہ پر ہے فروکش ہوں۔ زیادہ خیریت ہے ۔ والسلام خاکسار غلام احمد قادیان ۲۸؍شعبان ۱۱؍مئی ۱۸۸۸ء