جہات ایسی چیزیں ہیںکہ قابل انعدام نہیں۔ زیادہ خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
۱۲؍ مارچ ۱۸۸۸ء
(۱۲۱) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مخدومی مکرمی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچا اور اس کے ساتھ ایک اور خط پہنچا۔ جو ۲۷؍ جنوری ۱۸۸۸ء کا لکھا ہو ا تھا۔ تعجب کہ وہ ماہ تک یہ خط کہاں رہا۔ مکلف ہوں کہ ……روپیہ جو آپ بھیجنے کو کہتے ہیں۔ وہ آپ جلدی بھیج دیں کہ یہاں ضرورت ہے۔ ہر چند دل میں خواہش ہے۔ مگر ابھی اس طرف ان کے آثار ظاہر نہیں ہوئے۔ اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ تک پہنچانا ہے تو آثار ظاہر ہوں جائیںگے۔ زیادہ خیریت ہے۔
والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ۲؍ اپریل ۱۸۸۸ء
(۱۲۲) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
مخدومی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج چائے مرسلہ آنجاب پہنچ گئی ہے۔ جزاکم اللہ خیرا لجزاء واحسن الیکم فی الدنیا والعقبی۔اس جگہ سب طرح سے خیریت ہے۔ رسالہ اشعتہ القرآن کا انگریزی میں ترجمہ ہو رہا ہے۔ دونوں رسالہ ایک ہی جگہ اکھٹے کر دئیے گئے ہیں۔ ہمیشہ اپنی خیروعافیت سے مطلع فرماتے رہیں۔ زیادہ خیریت ہے۔
والسلام خاکسار غلام احمداز قادیان ضلع گورداسپور ۷؍ فروری ۱۸۸۸ء