تو اچھا ہے۔دعا اس کے لئے کرتا ہوں۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
۱۱؍ ستمبر ۱۸۸۷ء
(۹۲) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم
مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ۔ بعدا لسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کاخط پہنچا۔ سندر داس صاحب کی صحت کے لئے دعا کی گی او رکئی دفعہ توجہ دلی سے دعا کی گئی۔ میرے نزدیک بہتر ہے کہ آپ تا ایام صحت اس کا رڑ کی منگوا لو اور اگر ممکن ہو تو مجھ سے ملاقات کرائو کہ جس شخص کو ایک مرتبہ دیکھ لیا ہو اس کی نسبت دعا بہت اثر رکھتی ہے۔ ایک مرتبہ اپنے ساتھ اس کو لے کر آنا اور وہاں سے ضرور طلب کر لو اور بقیہ روغن زرد معہ کسی قدر پان کے بہت جلد بھیج دیں۔ کیونکہ عبداللہ کے آنے میں ابھی دیر معلوم ہوتی ہے۔ خادمہ کی تلاش ضرور چاہئے۔
والسلام
خاکسار
غلام ا حمد
۱۱؍ ستمبر ۱۸۸۷ء
(۹۳) پوسٹ کارڈ
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم
مکرمی اخویم۔ السلام علیکم
کے بعد روغن زرد کی اشد ضرورت ہے قادیان کے اردگرد س کوس تک ہی تلاش کی گئی ایک ۴؍ روغن بھی ملتا۔ کہتے ہیں کہ ہندئووں کے سرادہ ہیں۔ بنا چاری آپ کو دوبارہ تکلیف دی جاتی ہے کہ برائے مہربانی جلد تر ارسال فرماویں۔ مہمانوں کی آمدو رفت ہے۔ ہمراہ پان بھی اگر آسکیں وہ بھی ارسال