اعلان واضح ہو کہ اس رسالہ ازالہ اوہام میں ان تمام سوالات کا جواب ہے کہ جو اکثر لوگ کوتہ اندیشی کے رو سے حضرت مسیح کی حیات ممات کے متعلق کیا کرتے ہیں اور کچھ شک نہیں کہ جو شخص اس کتاب کو اول سے آخر تک خو ب غور سے پڑھے گا اس کا کوئی شبہ باقی نہیں رہے گا سو اس پر یہ فرض ہے کہ اگر خدا تعالیٰ اس کتاب کے ذریعہ سے اس کو ہدایت بخشے اور اس کے سینہ کو کھول دیوے تو وہ اپنی معلومات سے اوروں کو بھی فیض پہنچاوے۔ ہر یک جو اس کتاب کی ہدایت کواپنے پورے اخلاص سے قبول کرے اُس پر یہ بھی لازم ہو گا کہ اس کی عام اشاعت کے لئے کوشش فرماوے اور اس کتاب کے شائع ہونے کے بعد منکروں کے لئے انسب واولیٰ طریق یہی ہے کہ زبانی مباحثات کا دروازہ بند رکھ کر اس کتاب کے مطالب کو غور سے پڑھیں پھر اگر ہدایت نصیب نہ ہو تو اس کی دلائل کو رد کرکے دکھلاویں اور ہماری آخری نصیحت اُن کے حق میں یہی ہے کہ اللہ جلَّ شَانُہٗ سے ڈریں۔ ولمقت اللّٰہ اکبر من مقتھم۔ والسلام علیٰ من اتبع الھدیٰ۔ المعلن میرزا غلام احمد قادیانی ازلودہانہ محلہ اقبال گنج